تازہ ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2 پاکستانی نوجوان زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئےجبکہ گاڑی کو ڈرائیورسمیت تھانا سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شاہراہ دستور پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب امریکی سفارتکارکی جیپ نمبر کیو این 734 نےموٹر سائیکل اے آر ایم 935 پر سوار کو ٹکر ماری، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا جبکہ حادثہ رات 9 بجکر40 منٹ پر پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان نزاکت اسلم کے سر پر چوٹ آئی ہے، جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پمزاسپتال منتقل کردیا گیا۔

نزاکت گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی اور موتمر عالم اسلامی میں ملازم ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق نزاکت کو سر پر اور محمد وسیم کو اندرونی چوٹ آئی ہے، دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے جس کے بعد زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی جس میں ایک سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close