تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں گدھوں اور کتوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف، افغان باشندہ گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں افغان باشندے نے اپنے ساتھیوں سے مل کر سینکڑوں گدھوں اور کتوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حرام گوشت جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد صنعتی ایریا میں موجود گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر افغان باشندے عبدالحمید سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے گودام میں دو سو سے زائد بوریاں موجود تھیں جن میں سے گدھوں اور کتوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے جس کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن اور الیکٹرانک کے سامان کی اسمگلنگ کے بعد اب گدھوں کی کھالیں بھی غیر قانونی طور پر بھیجی جانے لگیں جن کا گوشت ملک کے مختلف ممالک میں فروخت ہورہا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close