تازہ ترین خبریں

مغربی افغانستان میں 6 آرمی کمانڈو ہلاک

مغربی افغانستان کے صوبے فراہ میں صوبائی کونسل کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے ۶ کمانڈو ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، مغربی افغانستان کے صوبے فراہ میں صوبائی کونسل کے رکن «دادالله قانع» کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے ۶ کمانڈو ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مسلح جنگجؤں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان «بالابلوک» نامی علاقے میں ہونے والی خونی جھڑپوں میں ۶ افغان فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

دادالله قانع کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افغان فوج کے اہلکار افغان فضائیہ کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔ افغان حکام نے فوجی کمانڈوز کی ہلاکت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی افغانستان کے علاقے بالابلوک اور خاک سفید میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close