تازہ ترین خبریں

مشرقی غوطہ کے ۷۰ فیصد علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالیے گئے

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ مشرقی غوطہ کے ۷۰ فیصد علاقے تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ  سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسز نےمشرقی غوطہ کے ۷۰ فیصد علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائیوں میں مشرقی غوطہ کے دسیوں دیہات اور رہائشی علاقے مکمل طور پر آزاد کرالیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق (حزرما – النشابیة –الصالحیة – تل فرزات – حوش خرابو – بیت نایم – المحمدیة – حوش القبیات – أفتریس – حوش البارودة – حوش الأشعری – أرض الباشا– حوش الظواهرة– الشیفونیة – أرض العب – الریحان – حوش مبارکة – أرض الأبرشیة – أرض الزاویة – أرض الصفصافة – بیت سوى – مدیرا – حموریة – مسرابا – أرض التعلة واقع بین حرستا اور دوما) نامی علاقوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرقی غوطہ کے کئی علاقوں سے عام شہریوں کو پُر امن شہروں کی طرف منتقل کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے شامی فوج کو کارروائی کرنے میں کافی دقت پیش آتی ہے۔

فوج کے کمانڈر نے جنگ زدہ علاقوں میں محصور عام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا: دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ مشرقی غوطہ میں شامی فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں شامی حکومت کو بد نام کرنے کے لئے اس ملک کی فوج پر عام شہریوں کے قتل عام کے من گھڑت الزامات لگا کر تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close