تازہ ترین خبریں

امریکا اپنے نصف سے زیادہ خطرناک ہتھیار مشرق وسطی پہنچا کر خطے میں شرپھیلانے کا الزام ایران پر لگارہا ہے، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے نصف سے زائد خطرناک ہتھیار مشرق وسطی کے بعض ممالک کو فروخت کرکے شرکا الزام ایران پر لگا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹرپیغام میں لکھا ہے  کہ امریکہ نے اپنے نصف سے زائد خطرناک ہتھیار مشرق وسطی برآمد کرچکا ہے اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتا ہے۔

 جواد ظریف کا کہنا ہے کہ خطرناک ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ ایسے ممالک کو برآمد کیا گیا ہے جو نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکام ایران کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹہرا کر عوام کو فریب دینا چاہتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close