تازہ ترین خبریں

بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالب علم کی خودکشی

بھارت میں خود کشی کرنے والے طالب علموں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق ہر گھنٹے میں ایک طالب علم خود کشی کرتا ہے۔

بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں خود کشی کرنے والے طالب علموں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق ہر گھنٹے میں ایک طالب علم خود کشی کرتا ہے۔

نیشنل کرائم رپورٹس بیورو 2015کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالب علم خود کشی کرتا ہے۔ پورے ملک کے طالب علم اس وقت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے میں مصروف ہیں اور یہ مرحلہ ہر طالب علم کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب ہوتا ہے۔

موہالی میں بارہویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی کا افسوس ناک واقعہ سامنے  آیا۔  17 سالہ طالب علم کرن ویر طبعیات کے پرچے میں خراب کارکردگی کے باعث بہت پریشان تھا اور امتحان دینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اس نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

خود کشی سے پہلے والدین کے نام لکھے خط میں اس نے لکھا تھا کہ میں بہت شرمندہ ہوں کہ آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا اور آپ کی خواہشات کو پورا نہیں کرسکا۔ میں اپنے دادا دادی سے بہت پیار کرتا ہوں، برائے مہربانی آپ ان کا بہت خیال رکھیے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close