تازہ ترین خبریں

لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے درپے نہیں، حریری

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ حکومت حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے درپے نہیں ہے۔

اسپونٹک کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی وزیراعظم نے اتوار کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا: حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے لبنانی ام ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں جانتا ہوں کہ حزب اللہ اسلحہ رکھنے کی خواہش نہیں رکھتی ہے، حزب اللہ نے اپنے وظیفے پر پورا پورا عمل کیا ہے۔

حریری نے مزید کہا: امید ہے کہ لبنانی حکومت طاقتور بنے اور فوج ہی کے تعاون سے تمام اسلحوں کی جمع آوری ہو۔

وزیراعظم نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پارلیمان میں المستقبل پارٹی کی سیٹیں کافی کم ہونگی تاہم انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

 واضح رہے کہ لبنان کے صدر پہلے ہی چکے ہیں  کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے۔

 لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی طرف سے خطرے کا سامنا ہے اور اس خطرے کے دفاع کے لیے حزب اللہ کا مسلح رہنا ضروری ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close