تازہ ترین خبریں

جرمنی سے افغان تارکین وطن کا دسواں طیارہ کابل پہنچ گیا

جرمنی سے جبری بے دخل کئے جانے والے افغان تارکین وطن کو لے کر دسواں طیارہ کابل پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کابل حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی کا مسافربردار طیارہ افغان تارکین وطن کے لے کر کابل پہنچا ہے۔

گزشتہ سال سے جرمنی سے ملک بدر کیے جانے والے پناہ گزینوں کو ان کے اپنے اپنے ملکوں کو لے کر جانے والی یہ دسویں پرواز ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے ذریعے ۱۴ افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ان ۱۴ تارکین وطن میں سے ۱۰ صوبے بائرن میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے جبکہ باقی ۴ ملک کے دوسرے علاقوں سے گرفتار کئے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ جرمن حکام افغان تارکین وطن کو ایک ایسی حالت میں ملک بدر کررہے ہیں کہ افغانستان کے حالات پہلے سے کہیں زیادہ خراب اور ناامن ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس ملک میں ۱۵ لاکھ افراد بے گھر ہیں۔

جرمنی کا موقف ہے کہ وہ کابل اور افغانستان کے دوسرے علاقوں میں افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا سکتا ہے، جہاں تعینات نیٹو فورسز میں جرمن فوجی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جرمنی کے بڑے بڑے شہروں میں تارکین وطن کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے تھے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ غیر ملکی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے۔

جرمنی کے تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے مطابق شام کے بعد افغان تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد جرمنی میں روزگار کی تلاش میں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان تارکین وطن آباد ہیں اور پاکستانی حکام افغان حکومت سے مہاجرین کی باعزت واپسی میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

کابل حکومت پر پاکستان اور جرمنی سمیت دنیا بھر سے افغان مہاجرین کو واپس افغانستان منتقل کرنے کا شدید دباؤ ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close