تازہ ترین خبریں

ہم نیٹو کو ایران کے خلاف عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، العبادی

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ نیٹو کو ایران کے خلاف عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کا کہنا ہے کہ نیٹو سمیت کسی بھی غیرملکی فوج کو ایران کے خلاف عراق سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روسیا الیوم کے مطابق عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ملک میں داعش جیسی خطرناک درندہ صفت تنظیم موجود تھی اس وقت بھی کسی غیر ملکی افواج کو عراق میں فوجی ٹھکانے بنانے کی اجازت نہیں دی اب تو ملک کے حالات بہتر ہیں اور عراق میں کسی بھی ملک کی فوج کا کوئی اڈہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا خطے میں کشیدگی ہے ہرملک اپنے لئے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جعمرات کو نیٹو افواج کے سربراہ نے عراق میں تربیتی مشن پر فوجی دستے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹیس کا کہنا تھا ہم عراق میں ایک عالی مشن پر جارہے ہیں اور وہاں امن و امان کو مزید بہتربنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم عراقی فوج کو تربیت دیں گے تاکہ وہ  دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کرسکے۔

خیال رہے کہ عراقی حکام امریکی افواج پر کئی بار داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close