تازہ ترین خبریں

سعودی عرب: 12 شعبوں میں غیرملکیوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

سعودی حکام نے 12 مختلف شعبوں میں غیرملکیوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی حکام نے ملک کی اقتصادی ابتر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 12 مختلف شعبوں میں غیرملکیوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے ولی عہد سلمان بن ولید کے ویژن 2030 کے تحت خواتین کو ملازمت کے میدان میں بڑی تعداد میں سامنے لایا جائے گا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے تارکین وطن کو 12 شعبوں میں ملازمت دینا ممنوع قراردیا گیا ہے۔ اب شعبوں میں صرف سعودی شہری ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس اقدام پر عمل درآمد کا فیصلہ وزیر برائے افرادی قوت علی بن ناصر کی جانب سے ستمبر 2018 میں کیا جائے گا، جس کے اطلاق کے لیے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

وزیر برائے افرادی قوت کے ترجمان خالد ابالخیل کا کہنا ہے کہ تارکین کی جن شعبوں میں ملازمت پر پابندی ہوگی، ان میں گھڑیوں کی دکان، آپٹیکل اسٹورز، الیکٹریکل شاپ، طبی آلات کے اسٹورز، تعمیراتی سامان کی دکانیں، گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے اسٹورز، کارپیٹ کی دکان، آٹو موبائل، گھریوں اور فرنیچر کے شورومز، گھریلوں مصنوعات کی دکان اور بیکریاں شامل ہوں گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ گذشہ سال نومبر میں سعودی عرب کے درجنوں بااثر افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، جن پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close