تازہ ترین خبریں

کابل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف شواہد پیش

کابل حکام نے ہمسایہ ملک پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین  کے سامنے پاکستان کے خلاف شواہد پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: افغان صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق کابل حکام نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض اراکین کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف شواہد پیش کئے گئے ہیں۔

کابل حکام نے سلامتی کونسل کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کا بائیکاٹ کرکے اس ملک پر پابندی عائد کی جائے۔

کابل حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مداخلت کررہا ہے اور طالبان اور داعش سمیت مختلف مسلح افراد کی حمایت کی جاتی ہے۔

فغان صدر اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پر مزید دباؤبڑھایا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15رکنی وفد کابل کے دورے پر ہےجہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے کہ امریکی، ہندوستانی اور افغان حکام اس سے قبل بھی کئی مرتبہ الزام لگا چکے ہیں کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ اور خفیہ ٹھکانیں ہیں جہاں سے دہشت گرد افغانستان میں حملے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکام امریکہ اور بھارت سے ملکر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام اور کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close