تازہ ترین خبریں

کابل میں خودکش دھماکہ ۲۰ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں ۲۰ افراد جاں بحق اور ۲۵ زخمی ہوگئے۔

شیعہ ان اسلام: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں ۱۱ افراد جاں بحق اور ۲۵ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوا جس میں کم از کم ۲۰ افراد ہلاک ہوئے ان میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہل کار کابل کے ایک علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے جہاں خودکش بمبار سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور دھماکا کردیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close