تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی جانب سے ملنے والے کولیشن فنڈز کی رقم کو امداد کا نام نہ دیا جائے اور نہ ہی پاکستان کو امداد کے طعنے دیے جائیں کیونکہ پاکستان کو ایسے فنڈز کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

شیعہ ان اسلام: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیان افسوس ناک ہے، ریاست کے سربراہ کو عالمی آداب اور سفارتی اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سب سے اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے ادا کی اور دنیا بھر میں کسی بھی ملک کا اتنا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی جنگ میں شامل ہوا جو اس کی نہیں تھی، جبکہ امریکی صدر کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے دہشت گردی کو ختم کرنے کا اظہا کیا اور اسی دورِ حکومت میں ضربِ عزب کا آغاز ہوا اور آج پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے اور بچے کچے افراد کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔

نواز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کو امداد کے طعنے نہ دیے جائیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی جانب سے ملنے والے کولیشن فنڈز کی رقم کو امداد کا نام نہ دیا جائے، اور پاکستان کو ایسے فنڈز کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج کسی آمر کی حکومت نہیں جو ایک دھمکی پر ڈھیر ہوجائے گی اور آج امریکا کو پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر حمایت کرنے کا تقاضہ بھی نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی پاکستان پر امداد کا احسان جتانا چاہیے۔

نواز شریف نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر پاکستان میں 2001 میں جمہوری حکومت ہوتی تو ‘خودی’ کا سودا نہ کرتی۔

انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کی کہ ملک میں ایسی حکمتِ عملی وضع کی جائے کہ جس کی مدد سے پاکستان کو امریکا کی امداد کی بھی ضرورت باقی نہ رہے تاکہ پاکستان کی عزت نفس پر اس طرح کے حملے نہ کیے جائیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close