تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے سربراہ سے اماراتی سفیراورترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم اورترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم اورترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سماجی اور دفاعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی سفیراورترک چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اماراتی سفیرحماد عبید ابراہیم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور باہمی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اقر نے بھی ملاقات کی۔ جنرل ہولوسی نے دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close