تازہ ترین خبریں

دنیا کی خود مختار ریاستیں اور تنظیمیں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کریں، حزب اللہ

حزب اللہ نے بحرین کے شیعیان حیدر کرار خاص کرشیخ عیسی قاسم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے خلاف بیانیہ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے خود مختار ریاستوں اور آزاد اندیش انسانوں سے اپیل کی ہے کہ آل خلیفہ کے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف مظاہروں کا انعقاد کریں۔

شیعہ ان اسلام: لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے بحرین کے شیعیان حیدر کرار خاص کرشیخ عیسی قاسم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے خلاف بیانیہ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے خود مختار ریاستوں اور آزاد اندیش انسانوں سے اپیل کی ہے کہ آل خلیفہ کے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف مظاہروں کا انعقاد کریں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں جو کچھ ہورہا ہے آل سعود کے اشاروں پر ہورہا ہے۔ بحرین میں جاری مظالم کا اصلی محرک آل سعود ہی ہے۔

بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہایت سنگین نتایج کا حامل ہوسکتی ہے۔

حزب اللہ نے دنیا بھر کے آزاد اندیش اور ٰخود مختار ریاستوں اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے مظلوم عوام اور شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے کرائے کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرکے دوافراد کو شہید اور دیگرمتعدد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

بحرین بھر میں آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف سخت مظاہرے جاری ہیں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ نام نہاد عدالت کی طرف سے جاری حکم نامے کو واپس لیا جائے اور آل خلیفہ ملک میں جمہوریت کے لئے انتخابات کروائے۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے بھر پور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بحرینی عوام کے دو رہنماوں کو شہید اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

بحرینی ذرائع کے مطابق آل خلیفہ کے فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

بحرینی علما کرام نے بھی بحرین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر آنسوگیس اور ربڑ کی گولیاں برسارہی ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close