تازہ ترین خبریں

شمالی افغانستان، امریکی حملے میں ۱۵ عام شہری جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے حصارک اور پیچراگام نامی علاقوں میں کارروائی کرکے ۱۵ عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

«نن‌تکی‌آسیا» کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے حصارک شہر کے علاقے دواب میں فائرنگ کرکے ۵ عام شہریوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے رات کی تاریکی میں علاقے پر حملہ کرکے کئی رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے پیچراگام نامی علاقے میں کم از کم ۱۰ افغان شہریوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج عمدا عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس قسم کے متعدد واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے پولیس کمانڈرکا کہنا ہے کہ انہیں امریکی فوج کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔

افغانستان کے عوام غیر ملکی فوجیوں اور ان کی خود سرانہ کارروائیوں کو اپنے ملک کی بدامنی کا اصل سبب قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا ہمیشہ یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان پر بمباری کرتا ہے لیکن عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ امریکا کے ڈروں حملوں میں زیادہ ترعام شہری ہی نشانہ بنتے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close