تازہ ترین خبریں

سیرالیون میں مٹی کے تودے گرنے سے ۳۰۰ ہلاک

سیرالیون میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر زمین میں دب جانے سے ۳۰۰ سے زائد افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

 ڈیلی گراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیرالیون میں مٹی کے تودے گرنے سے ۳۰۰ سے زائد افراد مٹی میں دب کرجانبحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر متاثرین کے رشتہ دار متاثرین کو تلاش کررہے ہیں جس میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کہا جاتاہے کہ فری ٹاون کے سرد خانے لاشوں سے بھر گئے ہیں۔

شدید بارشوں کے بعد زمین سرکنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں کافی مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے۔

علاقے کی تمام سڑکیں بھی سیلاب کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔

ریڈکراس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے ۳۱۲ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ سیرالیون مغربی افریقہ میں واقع ایک ملک ہے۔ شمال میں گنی، شمال جنوب میں لائبیریا اور جنوب میں بحر اوقیانوس سے گھرا ہوا ہے۔ سیرا ليون کا رقبہ 71،740 مربع کلومیٹر ہے اور آبادی تقریبا 6،296، 803 ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close