تازہ ترین خبریں

قطرکا ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

قطری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قطری مسلح افواج ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔

 شیعہ ان اسلام نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روزنامہ الشرق الاسط نے لکھا ہے قطر اور ترکی کی مسلح افواج وسیع پیمانے پر مشقیں کریں گے۔

ترکی اور قطر کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ دونوں ممالک قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے عرب ممالک  کو ایک اہم پیغام دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے چھ عرب ممالک میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن شامل ہیں۔اس کی وجہ سے بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قطر سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر اخوان المسلمون اور ایران کی حمایت کرتا ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close