تازہ ترین خبریں

طالبان حملے میں ۱۰ افغان فوجی ہلاک

صدر غنی کے جنوبی افغانستان کے دورے کے صرف ایک دن بعد طالبان نے حملہ کرکے ۱۰ فوجیوں کو مار دیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: صدر غنی کے جنوبی افغانستان کے دورے کے صرف ایک دن بعد طالبان نے حملہ کرکے ۱۰ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 افغان صدر نے ھلمند صوبے کا دورہ کرکے دعوا کیا تھا کہ صوبے میں حکومتی رٹ قائم ہے، غنی کے دعوے کے صرف ایک دن بعد طالبان نے ناوہ نامی شہر میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے متعدد افغان فورسز کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

افغان ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طالبان کے مسلح جنگجووں نے ناوہ شہرمیں موجود فورسز کو نہایت بے دردی سے نشانہ بنا کر کم سےکم ۱۰ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزاواک نے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ھلمند میں پچھلے دو ہفتوں سے امن و آمان کی صورت حال نہایت سنگین ہے۔

گزشتہ ہفتے کو بھی اسی علاقے میں ایک خودکش حملے میں کئی افغان فوجی مارے گئے تھے۔

ناوہ شہر پر گزشتہ دوسالوں سے طالبان کا قبضہ تھا تاہم پچھلے مہینے افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں حکومت مخالف مسلح گروہ نہایت طاقت ور ہیں افغان حکام اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے  رہے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close