تازہ ترین خبریں

نیٹو داعش کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دے گا

نیٹو تنظیم کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے بغداد میں عراق کے صدر فواد معصوم اور وزیراعظم حیدر العبادی سمیت دیگر حکام سے ملاقات کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق تنہا نہیں ہے، نیٹو داعش کے خلاف جنگ میں اس کے ساتھ ہے۔

نیٹو نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دینے کا وعدہ ایسے حالات میں کیا ہے کہ جب اس دہشت گرد گروہ نے حالیہ برسوں کے دوران امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کی مالی و فوجی مدد سے علاقے کے ممالک خاص طور پر عراق اور شام میں بے پناہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکہ کی سرکردگی میں داعش کے خلاف اتحاد نے بھی گزشتہ دو سال کے دوران شام اور عراق کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close