تازہ ترین خبریں

مصر؛ سینا میں فوج کے ہاتھوں دسیوں دھشتگرد ہلاک

فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق مصری فضائیہ نے منگل کی رات شمالی سینا میں انصار بیت المقدس گروہ سے وابستہ مسلح افراد کے ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا کہ جس میں کم سے کم بیس دہشت گرد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے خصوصی دستے نے بھی رفح شہر میں دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس کے دو سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دونوں دہشت گرد رفح شہر کے علاقے الرسم میں ایک گاڑی پر جا رہے تھے کہ مصری فوج کے خصوصی دستے نے ان پر حملہ کر کے انھیں ہلاک کر دیا۔ مصر کی سیکورٹی فورس نے اسی طرح رفح کے جنوب میں آٹھ مسلح افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب شمالی سینا کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز بھی مصری فوج اور دہشت گردوں کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئی تھیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close