تازہ ترین خبریں

افغان مہاجرین، دوبارہ پاکستان کا رخ

افغانستان میں بد امنی، غربت اور پسماندگی کی وجہ سے پاکستان میں مقیم لاکھوں مہاجرین اپنے ملک جانے سے کتراتے ہیں اور جو گئے تھے وہ بھی واپس ہورہے ہیں۔

شیعہ ان اسلام:  افغانستان کے نائب وزیر تعلیم محمد ابراہیم شینواری کا کہنا ہے کہ 82 فیصد بچے سکیورٹی مشکلات، غربت اور تعلیم کے فوائد سے لاعلمی کے باعث اسکول نہیں جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ افغان حکام کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے چشم گشا اعترافات سامنے آتے رہتے ہیں۔

2 ماہ قبل افغان صدراشرف غنی نے اعتراف کیا تھا کہ افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں جو افغان سیکیورٹی فورسز سمیت عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ٹرمپ سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔

تاہم تازہ اطلاع کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر تعلیم محمد ابراہیم شینواری کے ایک بیان نے سب کو چونکا دیا ہے۔

محمد ابراہیم شینواری کا کہنا ہے کہ  سکیورٹی مسائل کی بنا پر 35 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں 82 فیصد بچے سکیورٹی مشکلات، غربت، تعلیم کے فوائد سے لاعلمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر اسکول نہیں جاتےہیں۔

یاد ررہے پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں جو ملک میں جاری دہشت گردی میں اور شیعہ نسل کشی میں بھی ملوث رہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close