تازہ ترین خبریں

فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کوتنخواہیں نہ دی جائیں، اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی رہنما محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کوتنخواہیں نہ دی جائیں۔

شیعہ ان اسلام: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے کہاہے کہ وہ فلسطینی شہدا اور قیدیوں کے اہل خانہ  کو دی جانے والی امداد بند کردے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی  وزیراعظم نے اسرائیل فوج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہدا اور قیدیوں کے اہل خانہ کو دی جانے والی ہر قسم کی امداد کا سد باب ہونا چاہئے۔

یاہو نے محمود عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: تم کیسے امن اور صلح کی باتیں کرتے ہو جبکہ تم فلسطینی جیلوں میں قید مجرموں کے اہل خانہ کی مدد کرتے ہو!

نیتن یا ہو نے فلسطین جہادی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا: حماس کے زیر حراست اسرائیلی فوجی گولڈن اور آرون شائول  کی رہائی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین میں جاری مسلح مزاحمت کو دہشت گردی سے یاد کرتاہے۔

 یاد رہے کہ فلسطینی مسلمان 1948 سے اب تک صہیونی قابض فوج کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close