تازہ ترین خبریں

حزب اللہ اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ

سیکیورٹی مطالعات کے مرکز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیکیورٹی کے متعلق مطالعاتی مرکز کی طرف سے شائع شدہ سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ حزب اللہ،عسکری لحاظ سے طاقتور بن گئی ہے اور اب خطے میں اسرائیل کے لئے سب سے زیادہ خطرہ حزب اللہ ہی سے ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال اسی مطالعاتی مرکز نے اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران کو قرار دیا تھا جس کی اصل وجہ حزب اللہ لبنان کا شامی قومی دفاع میں شامل ہونا بتایا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اسرائیل کے فوجی محکمے کو اندازہ ہوگیاہے کہ سید حسن نصراللہ نے شامی سیاسی حالات کو نہایت مہارت کے ساتھ بہتر کیا ہے، اب شام میں سیاسی حالت پہلے سے کہیں زیادہ مظبوط ہیں، حزب اللہ نے ایران سے بڑی مقدار میں اسلحہ لبنان منتقل کردیاہے جس کی وجہ سے اس وقت اسرائیل اپنے لئے حزب اللہ کو ہی سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

حزب اللہ کی عسکری قیادت روز بروز راکٹ لانچر اور میزائلوں کی معیار کو بہتر بنا رہی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

اس وقت حزب اللہ جدید ترین اسلحے سے لیس ہے،اس کے راکٹ اورمیزائل اسرائیل کے کونے کونے تک پہنچ سکتے ہیں،حزب اللہ اسرائیل کے فضائی حملوں کو بھی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب حزب اللہ سمندری سطح پر بھی طاقتور ہوچکی ہے اور اسرائیل کے کسی بھی قسم کی سمندری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران حزب اللہ نے فوجی حوالے سے نہایت ترقی کی ہے جس کی وجہ سے خطے میں حزب اللہ ہی اب اسرائیل کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔

 

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close