تازہ ترین خبریں

راولپنڈی؛ آیت الله شیخ محسن نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف مظاہرہ

راولپنڈی پریس کلب کے سامنے علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور اس کی زیر نگرانی درجنوں تعلیمی, سماجی و فلاحی شخصیات, طلباء اور دانشور حضرات بالخصوص اس ناانصافی سے متاثر ہونے والے افراد نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پارا چنار، فیصل آباد، چکوال، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان سے مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

راولپنڈی پریس کلب کے باہر مری روڈ پر معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کے ساتھ ساتھ علماء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مظاہرہ سے علامہ ظفر عباس شہانی نے کہا کہ علامہ محسن علی نجفی کی خدمات پاکستان کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں.

علامہ انور علی نجفی نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حکومت نے ہمارے لئے مسائل کھڑے کئے ہیں لیکن ہماری حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ فی الحال حکومت کے لئے کسی قسم کا مسئلہ کھڑا نہ کریں۔ لیکن اگر ہمارے صبر کی کیفیت کو کمزوری پر محمول کیا گیا تو پھر ہم پاکستان بھر کے علماء کرام کو احتجاجی مظاہرے پر بلانے پر مجبور ہوں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کس طرح حکومت ہمارے جائز حقوق کو غصب کرتی ہے.

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ مفسر قرآن، علامہ شیخ محسن علی نجی کا نام فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔

مظاہرے میں شریک دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ریاست بیلنسنگ کی پالیسی سے گریز کرے۔ علم بانٹنے والوں اور علم کے دشمنوں میں تمیز کی جائے۔ مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو وطن عزیز میں شیلٹر جبکہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے امن کے بانیوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان اس عظیم شخصیت کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوگا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست نے ظالمانہ اقدام کرکے غریبوں کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ یہ اقدام پاکستان دشمنوں کے اشاروں پر کیا گیا۔

پاکستان کے ہزاروں افراد کو شیخ محسن کی بدولت چھت ملی اور اچھی خوراک میسر آتی ہے، ریاست کے اس اقدام سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

مظاہرین نے بینزز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غریبوں کی دھڑکن، یتیموں کا مسکن، سفیر امن، سفیر امن، شیخ محسن، شیخ محسن کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرہ کے آخر میں حکومتی اقدامات کے خلاف قرارداد مذمت بھی پیش کی گئی جسے عوام کے نعروں کی گونج نے منظور کر لیا۔

منبع تسنیم

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close