تازہ ترین خبریں

سعودی عرب کا شام میں دہشت گردوں کو میزائل دینے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام میں سرگرم وہابی ددہشت گردوں کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دینے کا اعلان کیا ہے شام میں دہشت گردوں کی سرپرستی ترکی اور سعودی عرب کررہے ہیں۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اس لئے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل فراہم کررہا ہے تاکہ دہشت گرد شام اور روس کے جنگی طیاروں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرسکیں۔

عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کے میزائلوں سے شام میں جاری لڑائی میں دہشت گردوں کا پلڑا بھاری ہوجائےگا اور جس طرح روس کے خلاف افغان مجاہدین کامیاب ہوئے اسی طرح شام میں بھی دہشت گرد کامیاب ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے 1980 میں افغان مجاہدین کو یہ میزائل روس کے خلاف لڑنے کے لئے دیئے تھے اور افغان مجاہدین نے 1989 تک روس کے خلاف جنگ جاری رکھی اور روس کو افغانستان ترک کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانےکے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق افغان مجاہدین کو کئی مسلمان ممالک کی حمایت حاصل تھی جبکہ شام میں دہشت گردوں کو صرف ترکی اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور آج کئی اسلامی ممالک شام میں بشار اسد کی حمایت کررہے ہیں اسلامی ممالک شام میں سعودی عرب و ترکی کی پالیسی کو امریکی پالیسی قراردے رہے ہیں جس کی شکست یقینی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close