تازہ ترین خبریںدنیا

نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری، مزید۲ شہید دسیوں زخمی

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صہیونی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی پر نہتے فلسطینی مسلمانوں پر فائرنگ کرکے دسیوں نہتے مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے غزہ کی پٹی میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۲ شہید اور دسیوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ دسیوں شہریوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نہایت نازک ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close