تازہ ترین خبریںدنیا

علامہ شیخ زکزکی علاج کے لئے بھارت پہنچ گئے

نائیجیریا کی جیل میں بے جرم و خطا کئی سالوں سے قید علامہ شیخ زکزکی کو بھارت میں علاج کرانے کی اجازت کےبعد ہندوستان روانہ ہوگئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی جیل میں قید تحریک اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کے عدالتی فیصلے کے مطابق طبی علاج معالجے کی خاطر اہلیہ اور خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ نائیجیریا سے ہندوستان کے لئے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
کچھ ہی دیر پہلے شیخ زکزاکی نائیجیریا کی بین الاقوامی ایئرپورٹ “ابوجا” سے اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ہمراہ بھارت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی گذشتہ کئی سالوں سے نائیجیریا کی جیل میں بغیر کسی عدالتی سزا کے زخمی اور ناگفتہ بہ جسمانی حالت میں قید تھے، جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران نائیجیریا کی ایک عدالت نے علاج معالجے کے لئے بیرون ملک سفر کو ان کا حق قرار دیتے ہوئے انہیں نائیجیریا سے باہر جانے کی اجازت دیدی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close