تازہ ترین خبریں

افغان حکومت پاکستان مخالف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کرے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے تاکید کی ہےکہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کرے۔

خبررساں شیعہ ان اسلام کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ان خیالات کا اظہار نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کے لئے افغان حکومت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور بیانات پر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام صرف جنگ ختم کرکے با ت چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close