تازہ ترین خبریںپاکستان

بلوچستان شیعہ کانفرنس کی حیدری مارکیٹ دھماکے کی مذمت


بلوچستان شیعہ کانفرنس کی حیدری مارکیٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل دھماکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد دائود آغا نے گزشتہ روز حیدری مارکیٹ میزان چوک پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد ایک بار پھر کوئٹہ کا امن تباہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

شہر میں بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ قانون نافذ کرنے والے ادارےاپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی ،محرم الحرام کے آنے سے پہلے دہشت گردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد دائود آغا کہاکہ بم دھماکے میں حاجی عبدالحسین شہید ہوگئے ان کا تعلق ہزارہ ٹائون بروری روڈ سے ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close