تازہ ترین خبریں

اسلام آباد کے ڈپٹی مئیر زیشان نقوی کی علامہ ناصر عباس سے ملاقات، حمایت کا اعلان

اسلام آباد کے ڈپٹی میئرز ذیشان نقوی، چوہدری رفعت جاوید اور اعظم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی بھوک ہڑتال کے اٹھارویں روز احتجاجی کیمپ میں ملاقات کی۔ وفد نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے موقف کی تائید کرتے ہیں کہ ملک میں انتہاپسندی اور دہشت گرد طاقتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ہر محب وطن پرامن پاکستان کا خواہاں ہے۔ کسی بھی مسلک یا مذہب کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ بلاشبہ ایک گھناونا فعل اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ان مطالبات کو اعلی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اختلاف کسی مخصوص جماعت یا گروہ سے نہیں بلکہ ملک دشمن نظریات سے ہے۔ ہم جہوری اقدار کے حامی ہیں اور عوام کے حقوق کی پامالی کو جمہوریت کے منافی سمجھتے ہیں۔ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری بنتی ہے لیکن حکومت اس معاملے میں ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہی۔ ملت تشیع کے نامور افراد کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان اور پارا چنار میں ہمارے لوگوں کو زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔ شیعہ سنی عقیدوں کو نیشنل ایکشن پلان کی بھینٹ چڑھا کر لوگوں کے اسلام کی اصل سے دور کرنے کی حکومتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہمارے اصولی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے۔ ہمارے اعصاب کا امتحان نہ لیا جائے۔اگر حکومت یہ سمجھتی ہے تو کہ ہم مطالبات پر عمل درآمد کے بغیر یہاں سے اٹھ جائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close