تازہ ترین خبریں

آپریشن ضرب عضب کے شہداء اور غازیوں کیلئے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو یقین دلایا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کا مشن پورا کریں گے۔ پاک فوج ملک کو درپیش ہرچیلنج کا پوری قوت سے مقابلہ کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آپریشن ضرب عضب میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کے لیے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعزازات تقسیم کیے۔ شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے وصول کیے۔ پاک فوج کے پینتیس افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت ، پینتیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور پانچ افسران و جوانوں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرداً فرداً شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک وطن کی سربلندی ،دہشتگردی کے خاتمے اور ہر خطرے سے تحفظ کی خاطر شہداء نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک آرمی کا ہرافسر اورجوان ان کا مشن پورا کرے گا اور پاکستان کو درپیش ہرچیلنج کاپوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close