تازہ ترین خبریں

مشکوک سرگرمی دیکھیں تو پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو ان نمبرز پرمطلع کریں

حکومت پاکستان نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عوامی مدد طلب کرلی ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھنے پر مطلع کرنے کے لیے ٹیلی فون نمبرز جاری کردیئے ہیں ، حکومت پاکستان کے تعاون سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائنٹ ایمرجنسی کنٹرول روم بھی تشکیل دیدیاہے ۔
حکومت پاکستان کی طرف سے کہاگیاہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مکین یونیورسل نمبر1135-081پر رابطہ کرسکتے ہیں ، پنجاب میں چکوال ، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی ، جہلم ، بھکر ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ اور خوشاب کے مکین 1135-0544جبکہ اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال ، ملتان ، لیہ ، مظفرگڑھ ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے شہری 1135-061پر مطلع کرسکتے ہیں ۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ ، ننکانہ اورقصور کے شہریوں کیلئے 1135-042جاری کیاگیا۔سندھ کے شہری 1135-021پرشکایت کرسکتے ہیں ۔
اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، ہری پور، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، تورغر، کوہستان ، بٹگرام ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے شہری 1135-051جبکہ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہاﺅالدین ، حافظ آباد اور نارروال کے مکین 1135-055پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔ بہاولپور، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے لیے یونیورسل نمبر 1135-062جاری کیاگیا، یعنی فوج کے ریجنل ہیڈکوارٹر کے کوڈ کیساتھ 1135نمبر جاری کیاگیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close