تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں/ مختلف ممالک کی درخواست


دنیا کے تقریبا سبھی ممالک نےپاکستان اور ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہندوستان و پاکستان کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی رپورٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ملکوں کو صبر و تحمل سے کام لینے، کشیدگی کم نیز مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ دہشت گردی کےشکار ایک ملک کی حیثیت سے ایران کا خیال ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کے تمام ملکوں کی جانب سے بلا کسی تفریق کے ہمہ جہتی تعاون کی ضرورت ہے۔
جرمنی نے بھی پاک و ہند کشیدگی پر دونوں ملکوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کے ذمہ داری پاکستان اور ہندوستان دونوں پر عائد ہوتی ہے۔
روس نے پاکستان و ہندوستان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں مملک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دمرتی پیسکوف نے صحافیوں سے کو بتایا کہ روس کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، پاکستان و ہندوستان کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
برطانوی زیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ مل کر تناؤ میں کمی کے لیے مشترکہ طور کام کررہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور ہندوستان پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزید فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔
یورپین یونین کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک کی قیادت سے رابطے میں ہے۔
یورپ نے دونوں ملکو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید تناؤ سے بچنے کیلئے ہر طرح کی کارروائیاں روک دیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close