تازہ ترین خبریں

پاکستانی پارلیمنٹ شمسی توانائی سے روشن

12 فروری 2016

شمسی توانائی کے اس منصوبے کے تمام اخراجات چینی حکومت نے برداشت کیے ہیں
پاکستان میں توانائی کے بحران کی وجہ سے حکومت توانائی کے متبادل ذرائع ڈھونڈ رہی ہے جس میں اب ملک کی پارلیمنٹ شمسی توانائی سے روشن ہو گئی ہے۔
پاکستانی پارلیمنٹ کا شمسی توانائی پر منتقل ہونے کا اعلان قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے جمعےکو اجلاس کی کارروائی کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایک میگاواٹ صلاحیت کا شمسی توانائی کا پلانٹ اس وقت تک 80 میگاواٹ بجلی پیدا کر چکا ہے جس میں پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں نے 62 میگاواٹ استعمال کیا جبکہ اضافی توانائی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کومہیا کی جا رہی ہے۔
سپیکر کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی ایسی پارلیمنٹ ہے جس کی توانائی کی مکمل ضرورت شمسی توانائی سے پوری ہو رہی ہیں۔
اس سے پہلے صرف اسرائیل کی پارلیمنٹ، کنسیٹ میں بھی شمسی توانائی کو استعمال کیا جاتا ہے لیکن وہ مکمل ضرورت کا صرف 10فیصد ہے۔
شمسی توانائی کے اس منصوبے کے تمام اخراجات چینی حکومت نے برداشت کیے ہیں۔
اپریل 2015 میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع اس منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اس شمسی توانائی کے منصوبے کی کامیابی میں ممبران پارلیمنٹ، قومی ذرائع ابلاغ اور پارلیمنٹ کے ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھیں اس منصوبے کی تکمیل کے دروان تکالیف برداشت کرنی پڑیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close