تازہ ترین خبریںپاکستان

گلیات‘ گندگی پھیلانے پر ہوٹل مالکان اور سیاحوں پرلاکھوں کا جرمانہ


گلیات میں صفائی مہم کے ساتھ ساتھ سیاحوں‘ ہوٹلز مالکان کو گندگی پھیلانے پر جرمانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کی خصوصی ہدایت پر سیاحتی سیزن کے دوران سیاحتی مقامات کی صفائی کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے پچھلے ایک مہینے میں 45 ہوٹلز اور کیفے مالکان پر 3 لاکھ 87 ہزار کے جرمانے عائد کئے جبکہ مجموعی طور پر صرف گلیات میں گندگی پھیلانے پر 533,000 روپے کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔

 سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور کسی قسم کے دبائو میں نہ آئیں۔ قدرتی حسن سے مالامال علاقوں میں کسی کو بھی گند پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close