تازہ ترین خبریں

بحرین میں مزید دو سیاسی قیدیوں کو پھانسی دی گئی


بحرین میں آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے مزید دو جوانوں کو پھانسی دی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی نام نہاد عدالت نے حکومت مخالف نظریات کے جرم میں مزید دو انقلابی جوانوں کو سزائے موت دے دی ہے۔

بحرین کی سیاسی نتظیم الوفاق سے وابستہ علی العرب اور احمد الملالی نامی جوانوں کو جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ ان دونوں جوانوں پر حکومت مخالف سرگرمیوں کا الزام تھا۔

الوفاق کا کہنا ہے کہ حکومت نے دونوں شہیدوں کے جنازے وارثین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بحرین کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کے بہیمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ بحرینی حکومت امریکا اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے جمہوری مطالبے کو کچلنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close