تازہ ترین خبریں

آرمی چیف نے12دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی -آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد بنوں جیل اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی، دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کالعدم سپاہ صحابہ اور القاعدہ کے محمدعربی، شوالح، شوکت علی، امداد اللہ، عمر، صابر شاہ، خاندان، انور، رفیع اللہ، قاری آصف محمود، ذیشان اور ناصر خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد محمدعربی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا اور بنوں جیل پر حملے میں ملوث تھا، حملے میں متعدد دہشت گردوں کو فرار کرایا گیا تھا اور متعدد پولیس اہلکار و فوجی جوان زخمی ہوئے تھے ، دہشت گرد عربی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔ حملوں میں کئی جوان شہید اور زخمی ہوئے تھے، دہشت گرد عربی نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ دہشت گرد عربی کو 3مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رفیع اللہ سپاہ صحابہ کا سرگرم کارندہ تھا۔ دہشت گرد لاہور میں سید وقار حیدرکے قتل اور عبدالستار طاہر کو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد قاری آصف محمود بھی سپہ صحابہ کا سرگرم کارندہ تھا، یہ دہشت گردی لاہور میں سید وقار حیدرکے قتل اور عبدالستار طاہر کو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد پر 3 الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ دہشت گرد شوالح کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور متعدد سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، دہشت گرد 3الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ذیشان القاعدہ کا سرگرم کارکن تھا۔ دہشت گرد ناصر خان بھی القاعدہ کا سرگرم کارکن تھا، دہشت گرد کو تین مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اور جوانوں کی شہادت میں ملوث تھا۔ دہشت گرد شوکت ولد عبدالجبار تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور جوانوں کی شہادت میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد امداد اللہ تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا۔ امداد اللہ نے ضلع بونیر میں تعلیمی اداروں کو تباہ کیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا، امداد اللہ نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ دہشت گرد عمر تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا۔ یہ دہشت گرد فوجی جوانوں پر حملوں اور پاکستان میں تعلیمی ادارے تباہ کرنے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد صابر شاہ ولد احمد شاہ تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا۔ دہشت گرد انور بھی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا، یہ دہشت گرد بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close