تازہ ترین خبریں

پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ/ امریکا؛خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کا پاکستان کوF-16 دینے کی مخالفت

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کیے جانے کی مخالفت کردی ۔ سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کروکر نے اس سلسلے میں ایک خط وزیر خارجہ جان کیری کو تحریر کیا ہے ۔

خط میں جان کیری سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حقانی گروپ سے روابط ہیں لہذا اسے ایف سولہ طیارے فروخت نہ کیے جائیں ۔اپنے خط میں کروکر نے لکھا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کو اپنے ملک میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں ۔

پاکستان چاہے تو خود اپنی رقم سے یہ طیارے خرید سکتا ہے وہ امریکا کو یہ طیارے کم قیمت پر پاکستان کو فروخت نہیں کرنے دیں گے ۔ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں باب کروکر نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم پاکستان کو ان طیاروں کی فراہمی پر خرچ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ ہونے کی احیثیت سے اپنی تن تنہا اس ڈیل کی مخالفت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ ہیں اور ان میں خامیاں بھی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close