تازہ ترین خبریں

زائرین کے لئے کراچی تا ایران فیری سروس کی تیاریاں مکمل

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی فوج کے کماںڈرانچیف جنرل عطاء اللہ صالحی نے جمعرات کو تہران میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی میزائلی توانائی بڑھانے کا کام جاری رہے گا اور میزائلوں کی اپنے ہدف کو زیادہ صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

جنرل عطاء اللہ صالحی نے ملک کے دفاعی پروگرام پر پابندیاں ختم ہونے کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران مخالف قراردادوں پرعمل نہ کرنا مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی دوست اور پڑوسی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے ۔ ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل عطاء اللہ صالحی نے کہا کہ ایران کی میزائلی توانائی غاصب صیہونی حکومت اور دوسرے دشمنوں سے مقابلے کے لئے ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close