تازہ ترین خبریں

عراق؛ الرمادی کے صدر مقام سے روپوش فراری دھشتگرد گرفتار

الحدث ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ عراقی فوجیوں نے داعش کے ان بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو الرمادی کے شہریوں کی صفوں میں روپوش ہو کر شہر سے فرار کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم شہریوں کے تعاون سے ان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا- اس درمیان المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر حدیثہ کے شمال میں الشاعی کا علاقہ بھی آزاد کرا لیا ہے- اس آپریشن میں کم سے کم ستردہشت گرد ہلاک ہو گئے- عراق کے فوجی ذرآئع کا کہنا ہے اس وقت عراقی فوج نے الشاعی کے قریب واقع علاقے السکران کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کر دی ہے –

دوسری جانب عراقی فوج نے رمادی کے مشرق میں بھی واقع علاقے البوعلون کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کر کے اس پر عراقی پرچم لہرا دیا ہے- عراقی فوج نے ساتھ ہی قریب کے علاقے الصوفیہ میں الہیات کالج کی عمارت کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے – عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الصوفیہ کے علاقے میں عراقی فوج کی پیشقدمی کے بعد اب اس علاقے میں بہت ہی کم دہشت گرد بچے ہیں – عراقی وزارت دفاع نے الرمادی شہر کے پروانہ اور الخسفہ علاقوں کی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزادی کی ویڈیو فلم بھی جاری کر دی ہے – اس ویڈیو فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ان علاقوں کے باشندے اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں – جبکہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے سیکورٹی ادارے کی عمارت پر بھی اپنا مکمل کنٹرول حاصل کرکے اس پر عراقی پرچم لہرا دیا ہے- واضح رہے کہ عراق، جون دوہزار چودہ سے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کر رہا ہے جب علاقے کی بعض حکومتوں کی مدد اور کچھ مقامی عہدیداروں کی غداری کے باعث داعش نے حملہ کر کے عراق کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اپنے وطن کے دفاع میں ان دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگائیں – اس وقت صرف موصل ایک بڑا شہر ہے جو داعش کے قبضے میں ہے – اس درمیان داعش نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے موصل کے شہریوں کا اجتماعی طور پر قتل عام شروع کر دیا ہے – داعش کے دہشت گردوں نے ہفتے کی شام موصل شہر میں اسّی عام شہریوں کو گولی مار دی تھی-

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close