تازہ ترین خبریں

لاہور میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، دس مسافر زخمی

طیارے میں عملے سمیت 100 سے زائد سوار تھے
لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نجی ایئرلائن شاہین ایئر انٹرنیشل کا طیارہ رن وے سے پھسلنے کے نتیجے میں حادثے کے شکار ہوا۔
حادثے کے نتیجے میں طیارے کے لینڈنگ گیئر، انجن اور باڈی کو نقصان پہنچا اور دس مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
طیارے میں سو سے زیادہ مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے جن میں سے دس کو معمولی چوٹیں آئیں۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان پرویز جارج نے بی بی سی کو بتایا کہ ’شاہین ایئر کے بوئنگ 737 طیارہ جو کراچی سے لاہور پرواز این ایل 142 پر صبح نو بج کر ستائیس منٹ پر لاہور پہنچا تھا۔ طیارہ رن وے پر اترنے کے بعد توازن کھو کر بائیں جانب مڑ کر رن وے سے اتر گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے مسافروں اور عملے کو ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ہنگامی راستوں سے اتارا۔‘
حادثے کے بعد ہوائی اڈے سے موصول ہونے والی تصاویر میں طیارے کے ایک لینڈنگ گیئر کو طیارے سے علیحدہ دیکھا جا سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کا ایک پہیہ جہاز سے علیحدہ ہو گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہین ایئر کے اسی قسم کے طیارے بوئنگ 737 کو گذشتہ سال 30 دسمبر کو اسی نوعیت کا حادثہ لاہور کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد پیش آیا تھا۔
اس حادثے میں بھی طیارہ اترنے کے بعد بائیں جانب مڑ گیا جس کے نتیجے میں اس کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد سے طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔
حادثے کے نتیجے میں طیارے کے لینڈنگ گیئر، انجن اور باڈی کو نقصان پہنچا
اس حادثے میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا نہ مسافروں میں کوئی زخمی ہوا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close