تازہ ترین خبریں

سعودی حکمراں جھوٹ اور فریب سے کام لیتے ہیں: یمن کی مسلح افواج کےترجمان

f123255e354f84724d3f7ace7f3e22d0.jpg (496×320)

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب یہ خیال کرتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت، ان کے لیے ہتھیار بھیج کر اور انھیں مسلح کر کے، نیز صیہونی حکومت اور امریکہ کی امن و امان خراب کرنے کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے ملت یمن کی تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے تو وہ سخت غلطی کا شکار ہے۔

بریگیڈیر شرف الدین لقمان نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے بھی اس بات کا تجربہ ہو چکا ہے کہ سعودی عرب کے جارح حکمراں صیہونی دشمن کی خدمت کی خاطر اپنے ہمسایہ، عرب اور اسلامی ملکوں میں مسائل پیدا اور گڑبڑ کرنے کے لیے جھوٹ اور حماقت سے کام لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ہفتے کے روز اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا فوجی آپریشن جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close