تازہ ترین خبریںدنیا

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید شہاتیں

امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی دہشت گردوں نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے، 23 لاکھ مسلمانوں کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل ہے؛ جبکہ مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر منقطع ہے۔

فلسطینی میں موجود نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں 50 فیصد گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے دوران 242 اسرائیلیوں کو یرغمال بنالیا تھا جن میں سے 4 کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا گیا ہے، اسرائیل نے ایک کو بازیاب کرنے کو دعویٰ کیا ہے۔

امریکا سمیت مغربی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی مکمل حمایت کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ مسلم امہ فلسطینی مسئلے پر تقسیم نظرآتی ہے جس کی وجہ ہے ہزاروں مسلمان اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا الشفا ہسپتال پر حملہ کیا ہے جس کے بعد غزہ میں 36 میں سے 22 ہسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ فلسطینی اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔


Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close