تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان مخالف عسکری تنظیموں کو بھارتی معاونت حاصل ہے، بلاول

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان سمیت پاکستان مخالف عسکری تنظموں کو بھارتی معاونت حاصل ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان کی سرحدپارسے جاری دہشت گردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔

وزیرخارجہ اقوام متحدہ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اجلاس کے شرکاء سے خطاب  کررہے تھے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مالی اور دیگر معاونت کے شواہد موجود ہیں، پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی تحریک طالبان کو مالی اور انتظامی معاونت کے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں کابل کی سابقہ حکومت کے عناصر بھی ملوث ہیں، ہمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہگاہوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان تحریک طالبان کو پاکستانی حکام پرپریشرڈالنے کے لئے استعمال کررہے ہیں، اگرافغان طالبان نہ چاہیں تو تحریک طالبان ہل بھی نہیں سکتے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ پاکستان کابل کی طالبان حکومت کے ساتھ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، لیکن تعلقات توڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close