تازہ ترین خبریں

کابل حملہ: واشنگٹن کی اسلام آباد کے خلاف ہرزہ سرائی جاری، طالبان رہنما گرفتار کرنے کا مطالبہ

کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر پاکستان  کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان سے طالبان اور ان کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی  کرنے کا مطالبہ دھرایا ہے۔

شیعہ ان اسلام:  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو دہشت گردوں نے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں کئی افغان باشندے ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے، کابل حکام نے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا حملہ کرانے والے مرکزی ملزم پاکستان میں روپوش ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے کابل ہوٹل پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمیتی جانوں کی ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی  اشد ضرورت ہے۔

جبکہ افغانستان میں  چند حلقوں نے حسب عادت  بھارت کی اور امریکہ کی زبان بولتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو حملے کا ذمے دار قرار دینے کی کوشش کی۔

امریکی صدر کی ترجمان سارہ سینڈرز کابل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فورہی طور پر افغان رہنماؤں کو گرفتار یا ملک بدر کرے اور پاکستان کو مذکورہ گروپ کو حملوں کیلئے اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنا ہو گا۔

واضح رہے کہ نیٹو اورامریکہ افواج افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہیں اور اپنی ناکامی کا پورا ملبہ پاکستان پر ڈال کر شانے خالی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close