ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

روس کا کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے ٹرک کی تعمیرنو میں سرمایہ کاری کا عندیہ


مقامی ذرائع کا کہناہے کہ صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ سے ایران بارڈر تک ریلوے ٹرک کی تعمیرنو میں روس اہم کردار ادا کرے گا۔

اسلام نیوز کے مطابق، پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے تفتان تک 637 کلومیٹر طویل براڈ گیج ریلوے لائن کو اسٹینڈرڈ گیج سے تبدیل کیا جائے گا، جس کے بعد اسے میر جاوا میں ایران کے ریلوے سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، جس سے یہ ریلوے سسٹم ترکی سے بھی منسلک ہو جائے گا۔ ریلوے لائن کی تبدیلی کے بعد بلوچستان کے راستے ریلوے کے ذریعے نہ صرف زائرین ایران جا سکیں گے بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو ترکی تک وسعت دی جا سکے گی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں روس کا  ایک وفد جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال وفاقی حکومت نے کوئٹہ سے پاک ایران سرحدی شہر تفتان تک اسٹینڈرڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔

ریلوے لائن کی تعمیر کی فیزیلبٹی رپورٹ کی تیاری کیلئے ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے لائن کی تبدیلی کیلئے فیزبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جبکہ اس سیکشن کے ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مکانات کی مرمت بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ-تفتان ریلوے لائن جسے مرکزی لائن 4 یا مخفف ایم ایل-4 (ML-4) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، پاکستان کی چار مرکزی لائنوں میں سے ایک ہے جو کہ پاکستان ریلویز کے زیر انتظام ہے۔ یہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر کوہ تفتان ریلوے اسٹیشن پر ختم ہوتی ہے۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے کوہ تفتان ریلوے اسٹیشن تک اس پر 23 ریلوے اسٹیشن واقع ہیں۔ اس کے بعد یہ لائن ایران میں داخل ہوتی ہے اور زاہدان جاتی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close