تازہ ترین خبریںدنیا

افغان فوج کے ۶۹۱ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی، طالبان کا دعویٰ

افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جوق درجوق طالبان میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے حکومتی فورسز کے ۶۹۱ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرکے کابل حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

طالبان نے حکومت کے ساتھ غداری کرنے والے اہلکاروں کی ایک طویل فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے یہ اہلکار کسی بھی صورت دوبارہ افغان فورسز میں شامل نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ کابل حکام نے ابھی تک طالبان کے دعوئے کے بارے میں کسی قسم کا رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے رہنما نے کچھ عرصہ قبل تمام افغانوں سے اپیل کرتےہوئے کہا تھا غیرملکی افواج کے خلاف جنگ میں طالبان کا ساتھ دیں۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حکومت کے ساتھ بغاوت اور غداری کابل حکام کے لئے نہایت سنگین مسئلہ ہے، گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار طالبان سے جاملے تھے جن میں سے اکثر کا تعلق صوبہ ہلمند اور ارزگان سے تھا۔

افغانستان میں  کابل حکام اور غیر ملکی افواج پر عوام کے اعتماد میں آئے روز کمی آرہی ہے جس کی خاص وجہ ملک میں جاری بم دھماکے اور کرپشن بتایا جاتا ہے۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close