تازہ ترین خبریںپاکستان

اسد قیصر کی علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی سے اہم ملاقات کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی سے اہم ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلغراد میں آئی پی یو کے اکتالیسویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ تہران میں ایران کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کئے جانے اور کشمیری عوام کے لئے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی میدان میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع پاکستان اور ایران کی ترقی و پیشرفت میں مدد گار ثابت ہوگی
علی لاریجانی نے ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت اور موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سلسلے میں ایران میں مثبت اور اچھے نظریات پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کے حل کی امید کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی میدان میں ایران اور پاکستان کے درمیان کام کم ہو رہا ہے اسی لئے اس میدان میں مدد کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے ایران اور پاکستان اپنی توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close