ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں شکست خوردہ سیاست ہے، عباس موسوی



اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہناہے کہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں شکست خوردہ سیاست ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مرکزی بینک پر امریکی تازہ ترین پابندی کےخلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ پرانی پابندیوں کو نئے الفاظ میں ذکر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ایران کے خلاف امریکی سیاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اب امریکا دنیا کا پاورفل ملک نہیں رہا، دنیا کے متعدد ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو یہ بات قبول کرنی چاہئے کہ ایران کے متعلق ان کی سیاست مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے۔
دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد نے مرکزی بینک پر امریکی پابندی کو امریکا کی مایوسی کی علامت قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک بار پھر مرکزی بینک پر پابندی لگا کر اس کوشش میں ہے کہ ایرانی عوام کو ادویات اور غذائی اشیاء کی ترسیل اور عالمی سطح پر خرید و فروخت سے روک سکے۔
واضح رہے کہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کے قومی بینک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close